بائیڈن انتظامیہ نے پیوٹن کو مارنے کی کوشش کی” ٹکر کارلسن کا دعویٰ

Date:

 فاکس نیوز کےسابق اینکر ٹکر کارلسن نے جوبائیڈن انتظامیہ پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ یہ دعویٰ ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ دی ٹکر کارلسن شو کی تازہ ترین قسط میں کیا، جہاں وہ امریکی مصنف اور صحافی میٹ طائیبی سے گفتگو کر رہے تھے۔کارلسن نےکہا بائیڈن انتظامیہ نے پیوٹن کو مارنے کی کوشش کی۔ یہ پاگل پن ہے۔ یہ سوچنا ہی ناقابل یقین ہے۔ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ کیونکہ انتشار ان کے لیے ایک پردہ ہے جو انہیں تحفظ دیتا ہے۔ ٹکر کارلسن کی طرف سے یہ دعویٰ کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کارلسن کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 2023 میں فاکس نیوز سے نکالے جانے کے بعد کارلسن اکثر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔دوسری طرف کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی خصوصی خدمات ریاست کے زیر تحفظ افراد، خاص طور پر صدر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...

بیرونِ ملک سفری پابندیوں کا شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیرونِ ملک سفر پر عائد پابندیوں کا شکار پاکستانیوں...