ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں 2 اسرائیلی فوجی گرفتار

Date:

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم یوری ایلیاسوف اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم اینٹی ایئر میزائل یونٹ میں خدمات انجام دیتا تھا اور اس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ مواد کو ایرانیوں تک پہنچایا۔روزنامہ ہارٹز کے مطابق ایلیاسوف اور ایرانی ایجنٹ کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا، جس کے بعد ایلیاسوف نے مبینہ طور پر اپنے دوست، جارجی اینڈریو کو بھرتی کیا اور اسکا ایرانی ہینڈلر سے رابطہ کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ ملزمان کی عمریں 21 برس ہیں اور وہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصے سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان پر خفیہ معلومات کی منتقلی اور جنگ کے دوران ایران کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ پچھلے سال 14 اکتوبر کو شن بیٹ اور اسرائیلی پولیس نے مشرقی تل ابیب سے ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات میں 2 آبادکاروں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ 30 سالہ ولاڈی سلاو وکٹر سون، رمت گان کے رہائشی،ان کی 18 سالہ ساتھی انا برنسٹین اور ایک اور نامعلوم شخص نے ایران کے لیے مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دیں۔الزام ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے یارکون پارک کے قریب گاڑیوں کو آگ لگائی، اشتعال انگیز گرافٹی اسپرے کی، اور جنگلات میں آگ لگانے جیسے کام انجام دئیے۔وکٹر سون اور برنسٹین نے مبینہ طور پر اپنی تخریبی کارروائیوں کی ویڈیوز بنائیں اور اس کے بدلے 5000 ڈالرز وصول کیے۔ مزید الزامات کے مطابق، وکٹر سون کو ایک ہائی پروفائل اسرائیلی شخصیت کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...