شجاعت وسرفروشی کی قابل رشک داستان لئے پاکستان ائیر فورس قدم بہ قدم منزل کی طرف محو پرواز ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے 1اپریل1948ء کو فرمایاتھا ایک طاقتور ہوائی فوج کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہےجتنی جلدی ہو سکے پاکستان کو اپنی فضائیہ بنا لینی چاہیے یہ لازماً ایک بہترین ہوائی فوج ہو جو کسی دوسرے سے پیچھے نہ ہو ۔پاک فضائیہ نے آج وہ مقام حاصل کرلیا ہے جہاں دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے۔گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی حالیہ درجہ بندی کے مطابق پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج میں ساتویں پوزیشن پر ہےاس رینکنگ کا تعین لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور دیگر طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کیا جاتا ہے”1,434 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ، پاک فضائیہ علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک غلبہ برقرار رکھنے میں اہم کردار کی حامل ہے.گلوبل فائر پاور رپورٹ کے مطابق امریکہ سب سے بڑی اور جدید ترین فضائیہ کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہےامریکی فضائیہ میں5737 ہیلی کاپٹر، 1,854 لڑاکا طیارے اور 3,722 امدادی طیارے شامل ہیں۔امریکی فضائیہ کا سالانہ دفاعی بجٹ 800 بلین ڈالر ہےامریکہ کے بعد روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔یوکرین میں جاری تنازعے کے باوجود روس اہم فضائی صلاحیتوں کے ساتھ ایک غالب طاقت ہےچین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہےچین کی فضائیہ میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیاروں اور سپرسونک ہوائی جہازوں سمیت جدید ٹیکنالوجیز کو شامل کیاجا رہاہےپاکستان علاقائی چیلنجوں کے باوجود اپنے بحری بیڑے کوجدید بنانے اور اپنی فضائی طاقت کو بڑھا رہا ہےپاک فضائیہ جنوبی ایشیا کےجغرافیائی سیاسی منظر نامےمیں ایک کلیدی کھلاڑی کی حیثیت رکھتی ہےمصر، ترکی اور فرانس بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں،
پاک فضائیہ دنیا کی طاقتور ترین ہوائی افواج میں ساتویں نمبر پر
Date: