وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔پولیس نے آج بھی تعمیلی رپورٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع نہیں کروائی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزم شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں۔ آپ چاہیں گے کہ دسمبر کے بعد کی تاریخ ڈال دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
Date: