اے این ایف کامختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 7ملزمان گرفتار

Date:

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے6 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 7 ملزمان  کوگرفتار کرلیا گیا۔ کاروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.712 جذب شدہ آئس برآمد کئے گئے۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والےمسافرکےجوتوں میں چھپائی گئی 327 چرس۔چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون اور 4.8 کلو چرس۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھاپے کے دوران 4 کلو ہیروئن اور 4 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ پشتخارہ چوک پشاور کے قریب کار کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین سے 2 کلو آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...