کشمیرکے اسیر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو سلو پوائزن کے ذریعے شہید کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں مقابلہ کرتی رہوں گی۔ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمشال ملک نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے طور پر دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا کے سامنے معجزہ ہے کہ کشمیری قوم مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ بھارت نے نسل کشی اور ظلم و بربریت کی حدیں پار کر دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے نیٹ ورک نے ہر جگہ کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔ دنیا میں جہاں بھی کشمیر کا نام لیا جاتا ہے ان پر ظلم کیا جاتا ہے۔ میری والدہ کو ہمارے گھر میں 15 جنوری کو شہید کیا گیا۔مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے جہاد میں میرے بھائی دوست اور قوم میرے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یاسین صاحب کو روز مینٹل ٹارچر کیا جاتا ہے۔ یاسین ملک کو کوئی وکیل مہیا نہیں کیا جا رہا اور دنیا خاموش ہے۔ کشمیری مجاہدین سے جیل بھرے پڑے ہیں۔ بھارت ایک سے دو سال میں کشمیریوں کے گھروں پر قبضہ کرنے کیلئے لوگ لا رہا ہے۔ بھارت ایک سے دو سال میں کشمیر کو ٹیک اوور کی پلاننگ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو این کا فیلئیر ہے کہ بھارت سے جواب طلب نہیں کیا جاتا۔ بھارت کی بربریت کو فی الفور روکا جائے اور جواب لیا جائے۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ظلم و بربریت کو روکے ۔ کشمیر کے سفیر دنیا بھر میں قربانیاں دے رہے ہیں
میری والدہ کو میرے گھر میں شہید کیا گیا ، مشال ملک کاانکشاف
Date: