پاکستان نے فلسطینیوں کی انکی سرزمین سے منتقلی کو مسترد کردیا

Date:

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنے کابیان انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو، پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے،غزہ میں امدادی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے۔شفقت علی خان نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے دورہ چین میں پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کا اعادہ کیا،پاکستان اور چین نے دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی توازن پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں، ہمارا مطالبہ ہے افغان افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔شفقت علی خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم ابتدائی مراحل میں ہیں، ہم جلد ہی اس حوالے سے تفصیلی نقاب کشائی کریں گے، ہم معتدل و پرامن شام اور وہاں سے بے یقینی و مسائل کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بیحرمتی ایک حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ، جیسے ہم کسی بھی سفارتی مشن کی سکیورٹی کی ذمہ داری لیتے ہیں، جرمنی میں ہمارے سفارت خانے کا تحفظ جرمن وزارت خارجہ کی ذمہ داری تھی، ماضی میں سفارت خانے پر حملے پر جرمن حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا مؤقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل بارے ترجمان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل کی درخواست امریکہ نے بند کردی ، مستقبل میں وہ دوبارہ درخواست کرسکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ...

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان...