شام کے 4 صوبوں پر اسرائیلی فضائی حملے

Date:

شامی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح کو اسرائیلی فوج کےفضائی حملوں کی اطلاع دی ہےجو دمشق،طرطوس، درعا، اور قنیطره کے صوبوں پر ہوئے۔مقامی ذرائع نے آج صبح دمشق کے مضافات میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔اس کے بعد المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ کیا کہ "الدریج” علاقے (دمشق کے شمال میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر) میں ہتھیاروں کے گوداموں کو اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اسی دوران دمشق کے جنوب مغربی علاقے کی فضاء میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بڑی تعداد میں پروازوں کی اطلاع ملی ہے۔مقامی ذرائع نے درعا، قنیطره،اور ساحل پرواقع طرطوس صوبوں میں زوردار اور مسلسل دھماکوں کی آوازیں سننے کی بھی اطلاع دی ہے۔المنار نیٹ ورک نے بھی رپورٹ دی کہ درعا صوبے کے شمال میں واقع شہر "انخل” کے نزدیک حملہ ہوا ہے۔ یہ شہر گزشتہ شب ہفتے کو بھی اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا تھا، جس میں ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت کا پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ

 بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران...

بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 6 افراد ہلاک ،مرنے والوں کی تفصیل سامنے آ گئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترا...

بھارت نے پاکستان پر 12ڈرون فائز کئے، تمام گرادئے گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے احمد شریف...