شام کے 4 صوبوں پر اسرائیلی فضائی حملے

Date:

شامی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح کو اسرائیلی فوج کےفضائی حملوں کی اطلاع دی ہےجو دمشق،طرطوس، درعا، اور قنیطره کے صوبوں پر ہوئے۔مقامی ذرائع نے آج صبح دمشق کے مضافات میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔اس کے بعد المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ کیا کہ "الدریج” علاقے (دمشق کے شمال میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر) میں ہتھیاروں کے گوداموں کو اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اسی دوران دمشق کے جنوب مغربی علاقے کی فضاء میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بڑی تعداد میں پروازوں کی اطلاع ملی ہے۔مقامی ذرائع نے درعا، قنیطره،اور ساحل پرواقع طرطوس صوبوں میں زوردار اور مسلسل دھماکوں کی آوازیں سننے کی بھی اطلاع دی ہے۔المنار نیٹ ورک نے بھی رپورٹ دی کہ درعا صوبے کے شمال میں واقع شہر "انخل” کے نزدیک حملہ ہوا ہے۔ یہ شہر گزشتہ شب ہفتے کو بھی اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا تھا، جس میں ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف...

ایس سی او کی جانب سے نگر میں جدید ٹیکنالوجی پارک قائم

ہرسپو داس، نگر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا...

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری

دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری وفاقی ترقیاتی پروگرام...

پاکستان نے فلسطینیوں کی انکی سرزمین سے منتقلی کو مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار...