شام کے 4 صوبوں پر اسرائیلی فضائی حملے

Date:

شامی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح کو اسرائیلی فوج کےفضائی حملوں کی اطلاع دی ہےجو دمشق،طرطوس، درعا، اور قنیطره کے صوبوں پر ہوئے۔مقامی ذرائع نے آج صبح دمشق کے مضافات میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔اس کے بعد المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ کیا کہ "الدریج” علاقے (دمشق کے شمال میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر) میں ہتھیاروں کے گوداموں کو اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اسی دوران دمشق کے جنوب مغربی علاقے کی فضاء میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بڑی تعداد میں پروازوں کی اطلاع ملی ہے۔مقامی ذرائع نے درعا، قنیطره،اور ساحل پرواقع طرطوس صوبوں میں زوردار اور مسلسل دھماکوں کی آوازیں سننے کی بھی اطلاع دی ہے۔المنار نیٹ ورک نے بھی رپورٹ دی کہ درعا صوبے کے شمال میں واقع شہر "انخل” کے نزدیک حملہ ہوا ہے۔ یہ شہر گزشتہ شب ہفتے کو بھی اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا تھا، جس میں ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مزید 8ملزمان گرفتار،تعداد 26 ہوگئی

نیب ٹیم نے مختلف چھاپوں کے دوران 40 ارب...

وینزویلاکا امریکی جارحیت اور دباؤ کے خلاف کولمبیا کی مکمل حمایت کا اعلان

وینزویلا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں...

حکومت بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کے لیے تیار ہے،طارق فضل چوہدری نے اشارہ دےدیا

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے...

حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ کے ڈیزائن میں مکمل تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے...