گلگت بلتستان کے صحافتی اور وکلا تنظیموں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Date:

اسلام اباد (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان لائرز فورم اسلام آباد/راولپنڈی اور گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد/راولپنڈی کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گلگت بلتستان ہاؤس اسلام اباد میں منعقد ہوئی مفاہمتی یادداشت پر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام اباد راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور گلگت بلتستان لائرز فورم اسلام اباد راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری طاہر حسین نے دستخط کیے . تقریب میں گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے صدر عاقل حسین باقری اور لائرز فورم کے صدر حسن عسکری کے علاوہ دونوں تنظیموں کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں تنظیموں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور علاقائی اور تنظیمی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلنے کی راہ ہموار کرنا ہے مفاہمت کے تحت دونوں تنظیمیں گلگت بلتستان سے متعلق اہم اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مشاورت اور حکمت عملی اپنائیں گی۔ ان مسائل کو ہر سطح کے فورمز، بشمول اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم انفرادی و اجتماعی مفادات اوراہمیت کے حامل معاملات کے حوالے سے صحافتی اصولوں کے مطابق عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچائے گا جبکہ گلگت بلتستان لائرز فورم ان معاملات کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکمت عملی بنائے گا اور جرنلسٹ فورم وکلا برادری کے شانہ بشانہ ہوگا۔. دونوں تنظیمیں گلگت بلتستان کے حقوق کے تحفظ اور ترقی و ترویج کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ روابط رکھیں گی اور باہمی تعاون سے سرگرمیاں انجام دیں گی تاکہ شہرِ اقتدار میں ایک توانا آواز بن سکیں۔ دونوں تنظیمیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم صحافیوں اور وکلابرادری کے بنیادی اور پروفیشنل حقوق کیلئے مل کر جدوجہد کریں گی، کسی بھی صحافی یا وکیل کے ساتھ قانونی، سماجی یا کسی بھی طرح کا مسئلہ درپیش ہو دونوں تنظیمیں مشترکہ طور پر اس کے شانہ بشانہ ہونگی اور مسائل کے حل کیلئے ممکنہ کوششیں کرینگی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے صدر عاقل حسین باقری اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں تنظیموں کے درمیان روابط کو فروغ دے کر ہم ایک دوسرے کے مفادات کے علاوہ گلگت بلتستان کے مشترکہ مفادات کا شہر اقتدار میں مل کر تحفظ کریں گے۔ وکلا تنظیم کے صدر حسن عسکری نے کہا دونوں تنظیموں کا تنظیمی اور علاقائی عظیم تر مفادمیں مل کر کام کرنے کا عزم نیک شگون ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے ڈرون حملے میں 2شہید 3زخمی

المیادین کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج کی نئی جارحیتم...

صیہونی جیلوں سے رہائی پانے فلسطینیوں کی رام اللہ آمد پر پرجوش استقبال

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق، صیہونی جیلوں سے رہائی پانے...

دمشق سے پیغام موصول ہوا ہے، ایرانی ایلچی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...