لوئر کرم,کانوائے کو لوٹنےکے بعد جلے ہوئے گاڑیوں سے انجن اور پرزے لوٹنے کا کام جاری ہے: تاجر برادری

Date:

مقامی ذرائع کے مطابق پاڑہ چنار کے تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تیسرے روز بھی کانوائی کے گاڑیوں کو جلانے کے بعد گاڑیوں سے نیٹ بولٹ اور انجن نکالنے کا کام جاری ہے اور مین روڈ کباڈخانہ یا مستری خانہ بن گیا ہے جبکہ ایم این اے ضلع کرم و پارلمانی لیڈر حمید حسین نے عام لوگوں کو تنگ کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے,پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں حاجی نذیراحمد ،حاجی امداد علی اور علماء کرام کا کہنا تھا کہ دو روز قبل کرم کے علاقے بگن چارخیل اوچت چارخیل اور مندوری کے علاقوں میں پاراچنار جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر حملے کے بعد 30 سے زائد گاڑیوں کو لوٹا گیا اس کے بعد گاڑیوں کو نذراتش کیا گیا صرف چند گاڑیاں پارچنار اور ٹل واپس پہنچانے میں پولیس کامیاب ہو گئی تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اج تیسرے روز بھی بگن سے لے کر مندوری کے علاقوں میں مین روڈ پر جلائے گئے ٹرکوں سے انجن اور دیگر سامان نکالنے کا کام جاری رہا اور مین روڈ مستری خانہ یا کباڑ خانہ میں تبدیل ہو گیا ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ذمہ دار ادارے اورفورسز بروقت کاروائی کرتی تو تین روز تک گاڑیوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری نہ رہتادوسری جانب ا ایم این اے ضلع کرم انجینیئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ حکومت لور کرم کے علاقوں میں اپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے بہتر یہ تھا کہ حملے کے وقت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جاتی تو دہشت گرد کسی اور علاقے میں دہشتگردی کی جرات نہ کرتے انجینیئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ بار بار کنوائیوں کو نشانہ بنایا گیا ٹرکوں کو لوٹا گیا لیکن کنوائی کے سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے کاانوائیوں پر حملوں اور ٹرکوں کے لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ایک طرف علاقے میں بدمنی بڑھتی جا رہی ہے تو دوسری جانب اپر اور لور کرم کے علاقوں میں پانچ لاکھ سے زائد ابادی علاقے میں محصور ہے اور لوگ علاج و خوراک نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں انجینیئر حمید حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محصور پانچ لاکھ ابادی کے لیے فوری طور خوراک اور علاج کا بندوبست کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...