سندھ حکومت،آکسفورڈ پاکستان پروگرام کا سندھ کے طلباء کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان

Date:

سندھ کے باصلاحیت طلباء کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چھ معزز گریجویٹ اسکالرشپس کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔اسکالرشپس شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب کی جائیں گی اور او پی پی کے سالانہ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوں گی،گزشتہ سال، او پی پی نے سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک طالب علم کو اسکالرشپس فراہم کیں،آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیر اعلیٰ، سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں کیا گیا،تقریب کی میزبانی پروفیسر اسٹیفن بلیتھ، پرنسپل لیڈی مارگریٹ ہال نے کی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن، محترمہ صنم بھٹو؛ مصنفہ اور مورخ وکٹوریا اسکو فیلڈ؛ سندھ اور بلوچستان کے سینئر حکام او پی پی کے اہم شخصیات تقریب موجود تھے۔فنڈ کے تحت ہر سال سندھ کے چھ بہترین طلباء کو آکسفورڈ کی لیڈی مارگریٹ ہال میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی،تین اسکالرشپس شہید بے نظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت خواتین کے لیے مخصوص، تین اسکالرشپس شہید ذوالفقار علی بھٹواسکالرشپ کے تحت دی جائیں گی،چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ او پی پی کم وسائل والے رکھنے والوں کے لئے دروازے کھول رہا ہے اور پاکستان کے باصلاحیت طلباء کے لئے مواقع پیدا کر رہا ہے،انھوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے او پی پی کے ساتھ اپنے صوبوں کے طلباء کے لئے اسکالرشپ پروگرام شروع کیے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اسکالرشپس سندھ کے طلباء کو دنیا کے بہترین تعلیمی ادارے میں پڑھنے کا موقع فراہم کریں گی،اسکالرز واپس آ کر اپنے علم اور مہارت سے اپنی کمیونٹی کو ترقی دینے میں مدد دیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...