سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج نہیںکرنے کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی گئی، پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ درخواست میںعامر لیاقت کے جن ملازمین کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے،ان کے موجودہ پتے نہیں مل رہے ہیں.اس لئے نامزد افراد کاپتہ نہیںہونے وجہ سے نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے۔اس دوران دانیہ شاہ کےوکیل لیاقت خان گبول نے بیان دیاکہ پولیس غط بیانی سے کام لے رہی ہے،کیونکہ پولیس نے ماتحت عدالت میں تمام نامزد افراد کے بیانات کی نقول اور مکمل پتے جمع کرائے تھے،اس دوران فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر نامزد افراد سےنوٹس کی تعمیل کرانے کے ساتھ ان کے بیانات کی نقول بھی پیش کرنے ہدایت کی ہے،دانیہ شاہ کی جانب سے دائر درخواست میںمؤقف اختیارکیاگیاہے کہ میری عامر لیاقت سے شادی 5 فروری 2022ءکو ہوئی تھی. 24 اپریل 2022ء کو لودھراں اپنے گھر والوں سے ملنے گئی ہوئی تھی کہ 9 جون 2022ء کو عامر لیاقت کے انتقال کامعلوم ہوا،دانیہ شاہ کے مطابق الزام علیہ ممتاز ،علی جاوید ،ثاقب و دیگر ملازمین میری عامر لیاقت سے شادی پر خوش نہیں تھے.اس لئے ان نامزد افراد کے خلاف عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،اس سے پہلے کراچی ک ضلعی عدالت نے دانیہ شاہ کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی
عامرلیاقت کے قتل کیس،مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرعدالت کا نامزدافرادکی تعمیل کرانے کا حکم
Date: