مغرب کے ساتھ جنگ یا امن، فیصلہ کن مرحلہ آگیا، روس کے وزیر دفاع کا فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

Date:

ڈیلی مرر کےمطابق روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے فوج کو اعزازات دینے کی تقریب سےایک اہم خطاب میں مغرب کے ساتھ ملک کی کشیدگی کو فیصلہ کن لمحہ قرار دیا اور فوج کو ہائی الرٹ رہ کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا آج روس کے لیے مغرب کے ساتھ محاذ آرائی میں ایک فیصلہ کن لمحہ آچکا ہے۔ ہمارے عظیم ملک کا مستقبل اب ہر فرد، ہر فوجی اور افسر کے اقدامات پر منحصر ہے۔ہم آپ پر اور مشکل ترین کاموں کو انجام دینے کے آپ کے عزم پر یقین رکھتے ہیں۔مرر کے مطابق بیلوسوف کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکہ نے دھمکی دی کہ وہ یوکرین کو ایلون مسک کے سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم سے منقطع کر سکتا ہے۔ امریکہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کو یوکرین کے قیمتی معدنی وسائل تک امریکی رسائی کی اجازت دینے والے معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ زیلینسکی اپنے پہلے مؤقف سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر 500 ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے زیلینسکی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر نے جنگ کو خود ہوا دی اور امریکہ پر 350 ارب ڈالر کی لاگت کا بوجھ ڈال دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

 دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اور لاش کو...

بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے...

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 7 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے...

چیمپئنز ٹرافی ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت...