ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 7 خوارج ہلاک

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلا آپریشن درابن کے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
دوسرا آپریشن مادی کے علاقے میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید خوارج کو ہلاک کیا جبکہ آپریشنز کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف حملے شامل ہیں۔علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری رکھیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت کا پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ

 بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران...

بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 6 افراد ہلاک ،مرنے والوں کی تفصیل سامنے آ گئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترا...

بھارت نے پاکستان پر 12ڈرون فائز کئے، تمام گرادئے گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے احمد شریف...