ایران میں شہروں کے لیے ائیر ٹیکسی سروس شروع

Date:

ایران کے نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صوبہ البرز کے دارلحکومت کرج سے مختلف شہروں کے لئے ائیر ٹیکسی کا باقاعدہ ائیر ٹیکسی سروس شروع کیا گیا ہے۔کرج کے پیام ایئرپورٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محسن حسنلو نے پیر کے روز افتتاحی تقریب میں بتایا کہ یہ سروس البرز کے قریبی شہروں کے ساتھ ساتھ ان شہروں تک بھی دستیاب ہوگی جو ان طیاروں کی پرواز کے دائرے میں آتے ہیں۔انہوں نے سفر کے اخراجات کے حوالے سے وضاحت کی کہ کرایہ پرواز کے فاصلے کے مطابق طے ہوگا، اور یہ مختلف کمپنیوں اور سروسز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہر پرواز کے آغاز اور اختتام کے مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی کرایہ طے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار ایندھن بھرنے پر ان طیاروں کے ذریعے تمام مقامات تک پرواز کی جاسکتی ہے۔ ائیر ٹیکسی سروس کی موجودہ لاگت فی گھنٹہ تقریبا 20 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے جو مسافروں کی تعداد اور پرواز کے فاصلے کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کل پاکستان پہنچیں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر پاکستانی ہم منصب سردار ایاز...

پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔27ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی،سینیٹر فیصل واوڈا

پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔ستائیس ویں...

شاہراہ بابوسر شدید برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

ڈپٹی کمشنر دیامر، کیپٹن (ر) عطاء الرحمن کاکڑ نے...

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی ایجنڈے پر چلنے والے تین خوارج واصلِ جہنم

خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والی سیکیورٹی...