سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نےمقبوضہ جموں کشمیر کی، ریاستی حیثیت بحال کرنےکامطالبہ کردیا

Date:

بھارتی میڈیا کےمطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو ریاست جموں و کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔فاروق عبداللّٰہ نےکہا کہ حکومتِ کو اپنے اس وعدے کی پاسداری کرنا ہوگی جو پارلیمنٹ سے کیا گیا تھا، جب وہ خود اس کے ممبر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا خوف زدہ ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، لیکن جب ضرورت پڑتی ہے تو رابطہ کرتے ہیں ہندوستانی محکمہ انٹیلی جنس ہر وقت ہندوستان کے میڈیا پر نظریں لگائے رکھتا ہے اور وہ میڈیا کو بتاتا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا نہیں دکھانا۔واضح رہے کہ ہندوستان کی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر دیا تھا جس کے بعد سے اس علاقے میں ریاست کا درجہ بحال کرانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبیک اللهم لبیک،حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی...

تعمیراتی سیکٹر کے مشکلات میں اضافہ،سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی

ادارہ شماریات کےمطابق24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے...

صرف امریکا ہی نہیں پوری دنیا بھی میں ہی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپوری دنیا پر اپنی حکمرانی...

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: کس پارٹی نے میدان مار لیا؟

کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا وقت ختم...