ایران میں شہروں کے لیے ائیر ٹیکسی سروس شروع

Date:

ایران کے نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صوبہ البرز کے دارلحکومت کرج سے مختلف شہروں کے لئے ائیر ٹیکسی کا باقاعدہ ائیر ٹیکسی سروس شروع کیا گیا ہے۔کرج کے پیام ایئرپورٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محسن حسنلو نے پیر کے روز افتتاحی تقریب میں بتایا کہ یہ سروس البرز کے قریبی شہروں کے ساتھ ساتھ ان شہروں تک بھی دستیاب ہوگی جو ان طیاروں کی پرواز کے دائرے میں آتے ہیں۔انہوں نے سفر کے اخراجات کے حوالے سے وضاحت کی کہ کرایہ پرواز کے فاصلے کے مطابق طے ہوگا، اور یہ مختلف کمپنیوں اور سروسز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہر پرواز کے آغاز اور اختتام کے مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی کرایہ طے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار ایندھن بھرنے پر ان طیاروں کے ذریعے تمام مقامات تک پرواز کی جاسکتی ہے۔ ائیر ٹیکسی سروس کی موجودہ لاگت فی گھنٹہ تقریبا 20 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے جو مسافروں کی تعداد اور پرواز کے فاصلے کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عالمی یومِ تحفظِ سفید چھڑی,بصارت سے محروم افراد کا یکساں مواقع کی فراہمی کامطلبہ،

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کے زیرِ انتظام آغا خان...

کیا واقعی ناران میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے؟

خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام ناران میں غیر...

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا،بانی پی ٹی آئی کی پیشکش

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران...

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ

پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے...