جوہری معاملے پر اجلاس، ایران کا تین یورپی ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرکے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے ساتھ مل کر غیر ضروری اجلاس پر احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے امور کے ڈائریکٹر جنرل حسن نژاد پیرکوہی نے طلب کیا۔وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار نےسلامتی کونسل میں اپنے جوہری پروگرام پر ہونے والے اجلاس کو غیر ضروری مداخلت” قرار دیا اور کہا کہ تہران کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری ہے لہذا اس اجلاس کی کوئی گنجائش نہیں۔تینوں ممالک کے سفیروں نے کہا کہ وہ ایران کے احتجاج کو اپنے متعلقہ دارالحکومتوں تک پہنچائیں گے۔تینوں یورپی ممالک نے امریکہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے طریقہ کار کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...

بیرونِ ملک سفری پابندیوں کا شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیرونِ ملک سفر پر عائد پابندیوں کا شکار پاکستانیوں...