ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی خواہش نہیں رکھتا تاہم امریکہ اور اس کے گماشتے کسی قسم کی غلطی کریں تو ایران کا جوابی ردعمل یقینی اور حتمی ہے اور امریکہ ہی زیادہ نقصان اٹھائے گاانہوں نے کہا کہ امریکہ فوجی کاروائی کی دھمکی دیتا ہے۔ میرے خیال میں یہ دھمکی نامعقول ہے۔ جنگ سے صرف ایک فریق کا نقصان نہیں ہوتا۔ ایران جوابی وار کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور ہر حال میں وار کرے گا۔
امریکا نے کوئی حماقت کی توجواب یقینی اور دنداں شکن ہوگا،ایرانی سپریم لیڈر
Date: