حکومت اور آئی ایم ایف وفد کے مابین مذاکرات کا فائنل راونڈ آج ہوگا۔آج آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سےملاقات شیڈول ہے،ذرائع کےمطابق وزیرخزانہ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر پر بھی ملاقات ہوگی۔ٹیکنکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہوجائیں۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا۔وفد کی جائزہ رپورٹ کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا فیصلہ کرے گا۔آج بھی بجٹ اہداف اور موجودہ مالی سال کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹیکس شارٹ فال اور نئے ٹیکس اہداف کے حصول پر بریفننگ دی جائے گی۔دونوں طرف سے ابتدائی تجاویز کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔مذاکرات کے بعد وفد واپس روانہ ہوجائے گا
پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا
Date: