پاکستان میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت

Date:

او جی ڈی سی ایل نے اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل پنجاب کے ضلع اٹک کے سوغری بلاک میں سوغری نارتھ-ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل اس بلاک کی واحد لائسنس ہولڈر ہے اور 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق 4 ہزار 942 میٹر کی گہرائی پر گیس دریافت ہوئی، ابتدائی ٹیسٹنگ کے بعد کنویں سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ حاصل ہوا۔ترجمان کے مطابق یہ دریافت پاکستان کے توانائی کے مقامی وسائل میں اضافے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت کا پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ

 بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران...

بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 6 افراد ہلاک ،مرنے والوں کی تفصیل سامنے آ گئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترا...

بھارت نے پاکستان پر 12ڈرون فائز کئے، تمام گرادئے گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے احمد شریف...