ٹیسلا نے 46 ہزار سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوانے کا اعلان کر دیا

Date:

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں 46 ہزار 96 سائبر ٹرک واپس منگوا رہی ہے۔ یہ فیصلہ گاڑی کے ایک بیرونی پینل کے دورانِ ڈرائیونگ علیحدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ ’’کینٹ ریل‘‘ سے متعلق ہے جو کہ سٹین لیس سٹیل کا ایک بیرونی ٹرم پینل ہے۔ اس پینل کے ڈھیلا ہونے اور گاڑی سے الگ ہو جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ روئٹرز کے مطابق ٹیسلا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گاڑی کی سروس کے دوران ریل اسمبلی کو بلا معاوضہ تبدیل کیا جائے گا۔ کمپنی کے اس اعلان کے باوجود ٹیسلا کے شیئرز میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق یہ زلزلہ...

چین ایران کی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔وانگ یی

 چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار...

آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کریں،ٹرمپ نےروس کو خبردار کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے...