غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق، یمنی میڈیا نے یمن کے صوبہ صعدہ میں دو اضلاع سحار اور کتاف پر امریکہ کے دوبارہ حملے کی اطلاع دی ہے۔میڈیا نے اس حملے میں ممکنہ نقصانات اور متاثرین کا کوئی ذکر نہیں کیا۔یمنی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے مأرب کے ضلع مجزر پر پانچ بار حملہ کیا ہے یمن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے الحدیدہ کو بھی گزشتہ رات دوسری بار امریکہ کے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیاان حملوں کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
یمن امریکا کے تازہ حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا
Date: