امریکا نے پاکستان سمیت 8ممالک کی 70کمپنیوں پربرآمدی پابندیاں عائد کر دیں

Date:

امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب امریکہ نےپاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ 2024 میں امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں۔
2021 میں بھی امریکہ نے پاکستان کی 13 کمپنیوں پر جوہری اور میزائل پروگرام میں معاونت کے الزامات لگا کر پابندیاں عائد کی تھیں۔ 2018 میں 7 پاکستانی انجینئرنگ کمپنیوں کو امریکی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق، امریکی پابندیاں نہ صرف پاکستان اور چین کی دفاعی اور تجارتی صنعت کومتاثرکر سکتی ہیں بلکہ عالمی سطح پربھی اقتصادی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔پاکستان کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں پاک-امریکا تجارتی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی حملے، اہم۔ کمانڈر بیٹے سمیت شہید، حزب الله کی تصدیق

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی حملے میں اپنے کمانڈر...

حکومت کا میڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول، شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ

حکومت نےمیڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول اور شفافیت...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا

پاکستان کی معیشت کےلیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔پاکستان...

بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑہ ناکام ہو گیا، سربراہ انصار الله

اپنے ایک بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا...