حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی حملے میں اپنے کمانڈر اور ان کے بیٹے کی شہادت کی تصدیق کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ایک عمارت پر حملے کے دوران تحریک کے کمانڈر "حسن علی بدیر” کوشہید کردیا۔ اسرائیل نے منگل کی صبح فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری بار جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ لبنانی حکام کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حملے میں کم از کم 3 شہیداور 4 زخمی ہوئے۔ شہداء میں لبنانی مزاحمت کے شہید کمانڈر کے بیٹے "علی حسن بدیر” بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی حملے، اہم۔ کمانڈر بیٹے سمیت شہید، حزب الله کی تصدیق
Date: