ملک میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف کا حتمی اعلان

Date:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران شرکاء نے کہا کہ ریاستی ادارے آئین میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گےآئی ایس پی آر کے مطابق  شرکاء کا  کہناتھا کہ  قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ آرمی چیف  نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو سراہا اور  بغیر کسی رکاوٹ کے  نیشنل ایکشن پلان کے تیز  نفاذ  کی ضرورت پر زور دیا ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاک فوج  دہشت گردوں  کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی جنرل عاصم منیر نے کہا کہ   تمام ادارے پائیدار ہم آہنگی ، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں،  پاک فوج  دہشت گردوں  کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی،  غیر قانونی سر گرمیاں  دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایس سی او نے 24 اہم دستاویزات کی منظوری دیدی،رکن ممالک اختلافات پس پشٹ ڈا لیں،صدر شی

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک...

قومی بیٹر آصف علی کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرآصف علی نے...

افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےوالے باؤلر بن گئے

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ...

سہ ملکی سیریز،افغانستان نے متحدہ امارات کو 38 رنز سے ہرادیا

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے...