بھارتی فورسزکے سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے

Date:

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند کارکنوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”کے تحت درج مقدموں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوںمیں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ویسٹ بنگال: بابری مسجد طرز کی تعمیر پر بی جے پی رہنماؤں کی مخالفت اور دھمکیاں

: بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کے علاقے مرشد آباد...

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پر زور

گلگت: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار...

شمالی وزیرستان: خوارج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد سے مدرسے میں دھماکہ، 2 بچے شہید، 8 زخمی

میری علی،شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں...