بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانے شروع کردیئے

Date:

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کا حوصلہ توڑا جا سکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بھارتی حکومت پر عام کشمیریوں کے گھر منہدم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں اور عام شہریوں میں فرق کرے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت خود کو اُن بے گناہ افراد سے دور نہ کرے جو دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور متعدد عام کشمیریوں کے گھروں کو شدت پسندوں کے گھروں کے ساتھ دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے، حکام یقینی بنائیں کہ بے گناہ افراد کو اس کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ

بدھ کو ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر...

وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی...

سینیٹ قائمہ کمیٹی کاگلگت بلتستان میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے مسائل پر اظہار تشویش

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر،...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار فضائی استقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر...