پی ایس ایل سیزن ٹین،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

Date:

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ کی اننگز کا آغاز کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا۔ مجموعی اسکور 46 رنز تک پہنچا تو فن ایلن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بعدازاں ریلی روسو نے 27، سعود شکیل اور کوشال مینڈس نے 32، 32 رنز کی اننگز کھیلیں۔ مارک چیمین نے 33 رنز جوڑے، جبکہ فہیم اشرف 1 اور حسن نواز 8 رنز بنا سکےپشاور زلمی کی جانب سے الرازی جوزف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے 2 اور لک وڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حسین طلعت 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا، مگر دونوں کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے 5 اور بابر اعظم نے 12 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں ٹام کوہلر کیڈمور 5، محمد حارث 17، مچل اون 15، عبدالصمد 2، لک وڈ 8، سفیان مقیم 4 اور الرازی جوزف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز میں فہیم اشرف نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے...

کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے

جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم لبرل پارٹی...

پاکستانی فضائی حدود بند،بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21 کروڑ کا نقصان

پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدودکی بھارتی طیاروں...