کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے

Date:

جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم اور سابق مرکزی بینکر مارک کارنی کے مدمقابل کیریئر سیاستدان پیئر پولی ایو ہیں جن کے بارے میں عام تاثر ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ہیں۔پیئر پولی ایو نے انتخابی مہم کا اختتام ٹورنٹو میں کیا، انتخابی مہم کے آخری لمحات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا سایہ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے۔پیئر پولی ایو کی کنزرویٹو پارٹی کو تب تک رائے عامہ کے جائزوں میں 25 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی جب تک لبرل پارٹی کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں اپنے استعفے کا اعلان نہیں کر دیا، پھر حالات تبدیل ہوگئے۔مارچ میں لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو ٹروڈو کا جانشین منتخب کیا، جنہوں نے پارٹی قیادت سنبھالتے ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔اسی دوران کینیڈا کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے، جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف لگایا اور کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی بات کی۔ان عوامل نے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق لبرلز کو دوبارہ برتری دلوا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...