ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ایران کے شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندر گاہ پر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے بندر گاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے حکم دیا کہ سیکیورٹی اور عدالتی حکام دھماکے کی تفصیلی چھان بین کریں۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی حکام تحقیقات میں ضابطے کے مطابق کارروائی کریں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا شہید رجائی بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات کا حکم
Date: