ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت میں شجر کاری مہم کا انعقاد

Date:

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے موسم بہار کی   شجرکاری مہم کا شاندار انعقاد ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنے احاطے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا، جس میں ادارے کی ٹیم کے ساتھ ساتھ معذوریوں کے حامل طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس مہم نے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی کو بڑھانے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ذمہ درانہ اقدامات اُٹھانے کا مقصد بھی پورا کیا.اس مہم کا بنیادی مقصد علاقے کی فضاء کو بہتر بنانا اور زمین کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا تھا۔ مہم کے دوران، گلگت بلتستان کے معروف مذہبی سکالر، محترم شیخ مشتاق حسین انصاری صاحب نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے تمام افراد کو تلقین کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے، کیونکہ ہمارے دین میں درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے جس کا اجر بے انتہا ہے۔ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ارشاد کاظمی نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نہ صرف عمومی آبادی متاثر ہوتی ہے بلکہ معذوریوں کے شکار افراد بھی خاص طور پر اس حقیقت سے متاثر ہیں۔ قدرتی آفات کے دوران، یہ انتہائی کمزور طبقے زیادہ خطرات میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لہذا درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ماحول کو بہتر بنانا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔اس شجرکاری مہم کا مقصد محض درخت لگانا نہیں تھا بلکہ اس کے ذریعے عوام میں ماحول کی حفاظت کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر اپیل کی گئی کہ ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...