چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

Date:

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیااس دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے بیجنگ کی حمایت کا اعادہ کیا ہےوانگ یی کا کہنا تھا دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت علاقائی امن اور استحکام کے لیے چین کے وسیع عزم کا حصہ ہے،وانگ یی نے پاکستان کے "معقول سیکورٹی خدشات” کے بارے میں چین کی حمایت کا بھی اظہار کیا،چینی وزیر خارجہ نے خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسلام آباد کی حمایت کا وعدہ کیایہ بیان پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے وقت آیا ہے،چین نے دہشت گردی کے بارے میں مستقل موقف برقرار رکھا ہے اور اس کی "تمام شکلوں میں” مخالفت کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

روس یوکرینجنگ سے متعلق بڑی خبر،صدر پیوٹن نےعارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ عارضی طور...

پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا منصوبہ، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: اراکین سینیٹ

سینیٹ اجلاس سے خطابات میں اراکین سینیٹ کا کہنا...

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل...

بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے...