امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ایران سے تیل خریدے گا اسے امریکا کے ساتھ کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور ایران سے تیل خریدنے والوں کو ثانوی پابندیوں کا سامنا ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کے تیل یا پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تمام خریداریوں کو روکنا ہوگا ۔اور جو بھی ملک یا شخص ایران سے کوئی بھی چیز خریدے گا، وہ فوری طور پر ثانوی پابندیوں کا سامنا کرے گا۔
انہیں کسی بھی صورت میں امریکہ کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے چوتھے مرحلے کےمذاکرات کی تاخیر ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی تیل خریدنے والوں کی دھمکی دی ہے۔
جوایران سے تیل خریدے گا اسے امریکا کے ساتھ کاروبار کی اجازت نہیں،ٹرمپ
Date: