بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے: وزیر دفاع

Date:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس سیونگ کے لیے کوئی حرکت کی تو اس کے منہ پر ہم کالک مل دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان میں چائلڈ لیبر،جن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہئے ان میں اوزارایک لمحہ فکریہ

تحریر عارف کاظمی (20 نومبر بچوں کے عالمی دن...

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں اہم پیشرفت،مزید4دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں...

بھارت کے شہر بنگلور میں امریکی سپر سونک بمبار B‑1B Lancer کی آمد

بھارت کے شہر بنگلور کے کیمپیگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی فضائیہ...

تاجکستان کے وزیر دفاع کی آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید آصم منیر سےجی ایچ کیو میں ملاقات

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبیر زودہ امام...