بھارت پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں بند کر رہا؟

Date:

بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینلز بھی بند کردیئے گئے ہیںبھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔ پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے” دی نیوز” کے سوشل میڈیااکاؤنٹس اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیئے گئے۔اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں دیکھے جانے والے پاکستانی نیوز چینلز کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کیا جا چکا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت کا پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ

 بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران...

بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 6 افراد ہلاک ،مرنے والوں کی تفصیل سامنے آ گئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترا...

بھارت نے پاکستان پر 12ڈرون فائز کئے، تمام گرادئے گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے احمد شریف...