کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ تجارت ہو رہی ہے؟

Date:

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بہت کم ہے، لیکن ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خفیہ، بیک ڈور تجارتی تعلقات جاری ہیں جو باضابطہ تجارت سے کہیں زیادہ ہیں۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2019 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں کمی آئی اور اس کے بعد دونوں حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف سفارتی اقدامات کیے، جن میں سرحدی تجارت کی بندش اور ویزوں کی معطلی شامل ہے۔ اب ایک بار پھر دونوں ملکوں کی طرف سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔رسمی اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے 2024-2025 کے دوران پاکستان کو صرف 447 ملین ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا، جبکہ پاکستان کی برآمدات بھارت کو صرف چار لاکھ 20 ہزار ڈالر تک محدود رہیں۔ تاہم ایک بھارتی تھنک ٹینک گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹیو (GTRI) کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان غیر رسمی تجارت کا حجم سالانہ 10 ارب ڈالرز تک پہنچتا ہے۔ یہ تجارت عموماً تیسرے ممالک جیسے دبئی، سنگاپور اور سری لنکا کے ذریعے کی جاتی ہے جہاں بھارتی مال کو دوبارہ لیبل کر کے پاکستان بھیجا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق سرکاری تجارتی پابندیوں کے باوجود یہ غیر رسمی تجارت ضروری مطالبات کو پورا کرتی ہے اور منافع کے اچھے مواقع فراہم کرتی ہے۔ تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ پابندیوں کے باوجود اس قسم کی تجارت کو روکنا مشکل ہوگا کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات اور تجارتی مطالبات موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت کا پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ

 بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران...

بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 6 افراد ہلاک ،مرنے والوں کی تفصیل سامنے آ گئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترا...

بھارت نے پاکستان پر 12ڈرون فائز کئے، تمام گرادئے گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے احمد شریف...