سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک

Date:

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اور 5 مئی کو مختلف علاقوں میں 8 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 خوارج مارے گئ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔ نائیک مجاہد خان کی عمر 40 سال تھی اور ضلع کوہاٹ کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت,دنیور سے لاپتہ 14 سالہ ارشادکا23 روز بعد بھی سراغ نہیں ملا

گلگت کے نواحی علاقے دنیور سے 14 سالہ ارشاد...

ایران کا ایک اور پراسرار میزائل کا تجربہ

فارس ذرائع کے مطابق ایران نے ایک اہم اور...

اسلام آباد میں سسرالیوں کی مبینہ تشدد،سات ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹاؤن...

بلوچستان کے شہرچمن میں دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے شہر چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر...