سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک

Date:

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اور 5 مئی کو مختلف علاقوں میں 8 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 خوارج مارے گئ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔ نائیک مجاہد خان کی عمر 40 سال تھی اور ضلع کوہاٹ کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...

عصمت اللہ کرارکیمپ کی تباہی پرطالبان حکومت میں شدید اضطراب کی لہردوڑ گئی

پاک فوج کی جانب سےافغان طالبان کےعصمت اللہ کرارکیمپ...