سکیورٹی ذرائع کے مطابق حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثرجوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی کی اور بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر گولہ باری سے شدید نقصان ہوا ہےسکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی موثرجوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت کا ایک اور اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھی مارگرایا۔ پاکستان ائیرڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرایا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اب تک بھارت سے آنے والے 29 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرادیے ہیں۔
پاکستان کی بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی، کئی چیک پوسٹیں اور بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ
Date: