مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت

Date:

 پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے، بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا زیادہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا، قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے،میں ان تمام دوست ممالک بشمول چین، امریکہ، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مُشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے،ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے

*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سعودی عرب کے دورے پر...

ایک اور کلبوشن پاکستان کے گرفت میں آگئے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انکشاف

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہےکہ پاکستان...

یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، مشرق وسطی میں...

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحیران کن انکشاف کرتے ہوئےکہا...