پاک بحریہ نے بھارتی جنگی بیڑے کو اپنے پانیوں تک کیسے محدود رکھا؟بڑی خبر

Date:

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی موثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر  آئی این ایس وکرانت پاکستان کے لیے خطرہ نہ بن سکا۔پاک بحریہ کی جنوب میں موجودگی اور جامع حکمت عملی کی بدولت شمال اور شمال مشرق میں مسلح افواج نے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو نہ صرف اپنے پانیوں تک محدود رکھا بلکہ ساتھ ہی پاکستان کے سمندری تجارتی راستوں اور ساحلی علاقوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا۔حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے سے کہیں بڑے دشمن کو اپنے ہی پانیوں تک محدود کر دینے سے بھارتی بحریہ کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کا سہرا پاک بحریہ کی قیادت، افسران اور سیلرز کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات پاکستان کے پانیوں کی حفاظت کی اور دشمن کو کسی قسم کی جارحیت کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک فوج نے اسپن بولدک میں حملے ناکام بنا کر 20 طالبان ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں...

ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر...

پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت اور...

کیا واقعی افغان طالبان نے پاکستانی ٹینکوں پر قبضہ کرلیا ہے؟

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی سخت اور...