کشمیر کو بھارت کااندرونی معاملہ اور پاک بھارت باہمی مسئلہ قرار دینے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا وہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ بھی کیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ہاکستان اور بھارت کیساتھ ملکر دیکھوں گا کہ کیا ایک ہزار سال بعد کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے، سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی صدر کے بیان کے بعدکشمیر کا معاملہ پھر سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے، امریکی صدر کا بیان، پاکستان کے موقف کی بڑی جیت ہے، نگ بندی کے باوجود پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
امریکی صدر کا بیان، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر واپس
Date: