ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

Date:

پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش بھی قرار دیے جا رہے ہیں۔ یہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟پاک فضائیہ کی میڈیا ریلیز کے مطابق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو دسمبر 1992 میں جنرل ڈیوٹی (پائلٹ) برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ایئر آفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اور وار سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ سٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔مزید برآں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹی جنٹ کمانڈر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک...

چین ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دےگا، وانگ ژی کی یقین دھانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ...

بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا...