یمن پر اسرائیلی فضائی جارحیت، دو بندرگاہوں کو نشانہ بنایا

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی رژیم نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع دو بندرگاہوں حدیدہ اور صلیف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے دعویٰ کیا تھا کہ قابض فوج نے مغربی یمن کی تین بندرگاہوں حدیدہ، صلیف اور راس عیسیٰ کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بھی رپورٹ دی کہ مغربی یمن پر فضائی حملے جاری ہیں اور الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی  ٹی وی چینل 12 نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا: "اب تک حدیدہ اور صلیف کی بندرگاہوں کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور آپریشن میں 10 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔یمن پر اسرائیلی جارحیت کے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی۔ تاہم سوشل میڈیا میں زیر گردش تصاویر میں یمنی بندرگاہوں دھواں اٹھ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...