سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل،6ممالک پر جزوی سفری پابندیاں عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم...

سٹاک مارکیٹ 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی...

تین نہیں چار رافیل طیارے گرائےگئے،تباہ شدہ بھارتی جہازوں کے نئے اعدادو شمار جاری

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف...

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے نیویارک...