پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک
Date: