سعودی وزیر خارجہ نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کردی

Date:

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رام اللہ کا اپنا مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ مغربی کنارے جانے کی اجازت نہ دینے کے بعد کیا گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق، فیصل بن فرحان کو اتوار کے روز عرب وزرائے خارجہ کے ہمراہ فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر رام اللہ جانا تھا۔ تاہم اسرائیلی حکام نے ان وزرائے خارجہ کو دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ نے دورہ ملتوی کر دیا ہے۔اسرائیلی فیصلے پر عرب ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے سے روکنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مجوزہ ملاقات میں سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...